Thursday 5 June 2014

فری میک ویڈیو ڈاون لوڈر

’فری میک وڈیو ڈاؤن لوڈر‘‘


یوٹیوب، فیس بک، وی میو، ڈیلی موشن سمیت دس ہزار سے زائد اسٹریمنگ ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وڈیو کا یوآرایل کاپی کر کے اس میں ڈالیں۔ اگر اس وڈیو کے دیگر ریزولوشن ورژنز موجود ہوئے جیسے کہ 720 pیا 1080 p آپ کو تمام آپشنز دکھائے گا۔ اپنی پسند کی ریزولوشن اور سائز کی وڈیو کو سلیکٹ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

اس کے ذریعے ایک ساتھ کئی وڈیوز ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس کے فیچر صرف وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں زبردست کنورٹر بھی موجود ہے۔ جس سے آپ ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز کو اپنے فون کے لیے کنورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ وڈیوز کو اAVI، MKV، MP3، PSP جیسے فارمیٹس میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وڈیوز کو اینڈروئیڈ، آئی پوڈ اور آئی فون کے لیے بھی کنورٹ کرنے کی سہولت اس میں موجود ہے۔

اس کے فیچر ’’یوٹیوب ایم پی تھری‘‘ کے ذریعے آپ یوٹیوب سے ایم پی تھری فارمیٹ میں گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کوالٹی کو متاثر کیے بنا۔
یوٹیوب کے علاوہ ڈیلی موشن، فیس بک جیسی تقریباً تمام ویب سائٹس سے یہ سافٹ ویئر صرف ایک کلک کی مدد سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز سے یہ اشتہارات بھی ہٹا دیتا ہے۔ ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ سافٹ ویئر مفت دستیاب ہے۔


No comments:

Post a Comment