السلام علیکم
امید ہے آپ بخیروعافیت ہونگے
آپ لوگ ونڈوز کا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، اس صورت میں اگر آپ کے پاس ایک حفاظتی لاگ ان ڈیوائس موجود ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ تو آج اسی مسلہ کو ڈیٹیل میں دیکھتے ہیں
فیچر کا تعارفVSUsbLogon
کی مدد سے آپ ایک لاگ اِن ڈیوائس تیار کر سکتے ہیں وہ بھی بہت آسانی کے ساتھ۔اس کام کے لیے آپ کوئی بھی یو ایس بی فلیش ڈرائیو، یو ایس بی ہارڈ ڈرائیو، آئی پوڈ، آئی فون اور سام سانگ گلیکسی وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزیدار بات یہ ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے کوئی ڈیوائس لاگ ان ڈیوائس بنائیں تو ڈیوائس پر کسی قسم کی کوئی چیز انسٹال نہیں ہوتی۔ بلکہ یہ پروگرام ڈیوائس کی خاص آئی ڈی کو نوٹ کر لیتا ہے اور اس کے سسٹم میں پلگ ہونے کی صورت میں سسٹم لاگ ان ہو جاتا ہے۔
طریقہ کاراس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کر کے چلائیں، اپنی ڈیوائس منتخب کریں اور چھوٹا سا فارم بھر کے اوکے کر دیں۔ یہاں آپ کو ونڈوز کا پاس ورڈ بھی ٹائپ کرنا ہو گا۔ اس میں آپ ایک پِن کوڈبھی بنا سکتے ہیں یعنی یو ایس بی پلگ کر کے پن ٹائپ کرنا ہو گا لیکن اگر
Auto logon
پر چیک لگا دیں تو یہ ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
استعمالاگلی بار جب سسٹم آن کریں اور سسٹم پاس ورڈ مانگے تو اپنی سیٹ کی ہوئی ڈیوائس کمپیوٹر سے اٹیچ کر دیں، سسٹم فوراً ہی لاگ اِن ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر سسٹم لاک کریں تو یوزرنیم اور پاس ورڈ ٹائپ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا بٹن بھی آرہا ہو گا۔ اپنی یو ایس بی سسٹم میں پلگ کر کے اس آپشن پر کلک کرنے سے بھی سسٹم لاگ ان ہو جائے گا۔
لاگ ان ڈیوائس جب چاہیں بدلی بھی جا سکتی ہے۔ اس کام کے لیے اسائن کی گئی ڈیوائس کو ’’اَن اسائن‘‘ کر دیں۔ اس کے علاوہ بھی تمام قسم کی تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
اس پروگرام کو احتیاط کے ساتھ انسٹال کریں کیونکہ یہ ساتھ میں فالتو ٹول بار اور دیگر سافٹ ویئر بھی انسٹال کر دیتا ہے۔ اس لیے دیگر چیزوں کو مت انسٹال ہونے دیں۔
:download:
نام سافٹ وئیر: وی ایس یو ایس بی لاگ ان
کمپیٹبیلٹی: ونڈوز وستا، سیون اور ایٹ
سائز: تین ایم بی
ایویلیبلٹی: فری وئیر
ڈیویلپر سائٹ | میڈیا فائیر | فور شئیرڈ
ڈائریکٹ ڈاونلوڈ فرام ڈیویلپر سائٹ: تھرٹی ٹو بِٹ | سکسٹی فور بِٹ
Thursday, 5 June 2014
~*VS USB Log On--سسٹم یو ایس بی سے لاگ اِن کریں
Labels:
Computer software
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment